این سی سی آئی کے مزید 13 افسروں کیخلاف مقدمہ درج


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) کال سینٹرز سے کروڑوں روپے بھتہ لینے کے الزام میں این سی سی آئی اے کے مزید 13 افسروں کےخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

اینٹی کرپشن سرکل ایف آئی اے اسلام آباد میں درج مقدمے میںاین سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹرز راولپنڈی سمیت کئی افسر،کال سینٹرز سے ڈیل کرانے والے شخص و غیر ملکی شہری بھی نامزد ہیں۔

مقدمے کے متن میں کہا گیا اسلام آباد کے سیکٹر 11 ایف میں 15 غیر قانونی کال سینٹرز سے کروڑوں روپے بھتہ لیا گیا، این سی سی آئی اے افسر کال سینٹرز سے ماہانہ بنیادوں پر بھی کروڑوں روپے وصول کرتے رہے،خاتون نے 13 غیر ملکیوں اور اپنے شوہر کی رہائی کےلئے کروڑوں روپے ادا کیے۔