امت نے متحد ہو کر لڑائی نہ لڑی تو پھر حالت غزہ ،مقبوضہ کشمیر کی طرح ہو گی،خواجہ آصف
سیالکوٹ :(بیورورپورٹ)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے امت نے متحد ہو کر لڑائی نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ ،مقبوضہ کشمیر کی طرح ہو گی۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہاشاعر مشرق کا پیغام بھلا بیٹھے ،علامہ اقبال کا کلام ہمیشہ زندہ و پائندہ رہے گا،امت بھٹکی ہوئی ، غزہ سے کشمیر تک ظلم ہو رہا ہے،اپنی اپنی مملکتیں بچاتے رہے اور ملکر نہ لڑے تو باری باری مشکل میں مبتلا ہوں گے۔



















