اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت کردی۔ سوشل میڈیا پر پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مجھے بتایا گیا کہ انکی پارٹی کے چند سینیٹرز نے وزیراعظم کے استثنیٰ کے حوالے سے ترمیمی شق سینیٹ میں پیش کی، جو کابینہ سے منظور شدہ مسودے میں شامل نہیں تھی۔
وزیراعظم شہباز شریف نے سینیٹرز کے خلوص کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہیں یہ ترمیم فی الفور واپس لینے کی ہدایت کی ہے۔انکا کہنا ہے کہ منتخب وزیراعظم یقیناً قانون اور عوام کی عدالت میں جوابدہ ہے۔
شہبازشریف کی وزیراعظم کو فوجداری مقدمات سے استثنیٰ کی ترمیمی شق واپس لینے کی ہدایت



















