ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کیلئے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان

لاہور: ( ) مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز کے لیے پاکستان شاہینز کے سکواڈ کا اعلان کردیا گیا۔

14 سے 23 نومبر تک قطر میں ہونے والے 8 ٹیموں کے مینز ایشیا کپ رائزنگ سٹارز 2025 ٹورنامنٹ میں پاکستان شاہینز کی قیادت عرفان خان نیازی کریں گے۔


قومی سکواڈ میں احمد دانیال، عرفات منہاس، معاذ صداقت، فائق، غازی غوری، محمد نعیم، محمد سلمان، شہزاد، مبصر خان، سعد مسعود، شاہد عزیز، سفیان مقیم، عبید شاہ اور یاسر خان شامل ہیں۔