سپریم کورٹ میں اہم انتظامی تقرریاں،سہیل لغاری ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار تعینات


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)سپریم کورٹ میں اہم انتظامی تقرریاں ،ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سندھ سہیل لغاری کو ڈیپوٹیشن پر رجسٹرار تعینات کردیا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا انتظامی تسلسل یقینی بنانے و عدالتی نظام میں اصلاحات آگے بڑھانے کےلئے اعلیٰ سطح انتظامی تعیناتیاں کیں،سہیل لغاری کوڈیپوٹیشن پر رجسٹرار سپریم کورٹ تعینات کیا گیا،تعلق سندھ کی عدلیہ سے ہے ،عدالتی نظم و نسق اور ادارہ جاتی انتظام میں وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

فخر زمان ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور ہائی کورٹ کوسپریم کورٹ میں ڈائریکٹر جنرل (ریفارمز) پر ڈیپوٹیشن پر تعینات کردیا،عابد رضوان سیکرٹری سپریم جوڈیشل کونسل ،عباس زیدی کو ایڈیشنل رجسٹرار (جوڈیشل) کا چارج دیدیا گیا،ذوالفقار احمد ایڈیشنل رجسٹرار برانچ رجسٹری کراچی ،صفدر محمود ایڈیشنل رجسٹرار لاہور ،مجاہد محمود ایڈیشنل رجسٹرار پشاور،فواد احمد کو ایڈیشنل رجسٹرار کا چارج مل گیا، سہیل احمد ایڈیشنل رجسٹرار (ایڈمنسٹریشن) بن گئے۔