طورخم سرحد غیرقانونی افغانیوں کی بے دخلی کیلئے کھل گئی، تجارت بدستور بند

خیبر: ( ) طورخم سرحد غیرقانونی رہائش پذیرافغانیوں کی بے دخلی کے لیے 20 روز بعد کھول دی گئی۔

سرحد سے تجارت اور پیدل آمدورفت بدستوربند رہے گی۔

ضلع خیبر کے ڈپٹی کمشنر بلال شاہد کے مطابق طورخم سرحدی گزرگاہ کو ملک میں رہائش پذیر غیر قانونی رہائش پذیر افغان شہریوں کو بے دخل کرنے کے لیے کھول دیا ، امیگریشن عملہ ضروری کارروائی کے بعد جانے کی اجازت دے رہا ہے۔

ڈپٹی کمشنر بلال شاہد نے کہا سرحدی گزرگاہ تجارت اور پیدل آمدورفت کےلیے بدستور تاحکم ثانی بند رہے گی۔