بڑھتی مقبولیت ،میئر نیویارک کے انتخاب میں زہران ممدانی کی فتح پر مہر ثبت،اعلان باقی

نیویارک: (بیورورپورٹ)بڑھتی مقبولیت نے میئر نیویارک کے انتخاب میں زہران ممدانی کی فتح پر مہر ثبت کردی ،بس رسمی اعلان باقی ہے۔

کانگریس مین حکیم جعفری،سماجی رہنما فارمسٹ شیخ ارشاد ،ممتاز صحافی وسیاسی رہنما خواجہ فاروق نے بھی ظہران ممدانی کی حمایت کاا علان کردیا،سروے کے مطابق ظہران ممدانی کواپنے حریف اینڈریو کومو پر واضح برتری حاصل ہے،54 فیصد نیویارکرز کاظہران ممدانی کو ووٹ دینے کااعلان بڑھتی عوامی مقبولیت ،قیادت پر اعتماد کا مظہر ہے،اینڈریو کومو کی حمایت میں کمی دیکھی گئی ۔

سروے کو خاص طور پر نیو یارک سٹی کی پاکستانی نژاد امریکی و مسلم برادری تک محدود کیا گیا تو انتہائی حیران کن نتائج سامنے آئے،92 فیصد افراد نے کہا ظہران ممدانی کو ووٹ دیں گے ،واحد امید ممدانی عام طبقے ،تارکین وطن کے مسائل کو بخوبی سمجھتے ہیں،جدوجہد برائے انصاف، معاشی سہولت اور برابری نے برادری میں غیر معمولی حمایت پیدا کردی،صرف 8 فیصد پاکستانی نژاد امریکی ووٹرز نے موجودہ میئر ایرک ایڈمز کی حمایت کا اظہارکیا۔

سیاسی تجزیہ نگاروں نے کہا ممدانی کی عوامی مقبولیت خاص طور پر اقلیتی ،تارکین وطن انتخابی نتائج پر فیصلہ کن اثر ڈال سکتے ہیں،جیسے جیسے انتخابی دن قریب آ رہا محسوس ہوتا ہے نیو یارک سٹی میں سیاسی تبدیلی کی دہلیز پر ہے۔

ادھر ،شیخ ارشد،خواجہ فاروق نے کہا ممدانی دیانت دار خدمت گزار لیڈر ،ذاتی مفادات سے بالا تر ہوکر عوامی خدمت کو ترجیح دیتے ہیں،میئر منتخب ہو کر نیویارک کو امن کا گہوارہ بنانے ،شہر کو جرائم سے پاک کرنے کےلئے اپنی تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں گے،سابق میئر ایرک ایڈم نے اپنے دور میں کرپشن کو فروغ دیا ،نیویارک کے عوام میں مایوسی پیدا ہوئی ،امید ہے ممدانی عوام کی ترجمانی ، نیویارک پولیس سے مافیا کاخاتمہ کریں گے تاکہ پاکستانی امریکن شہریوں کو پنجاب پولیس کلچر سے محفوظ بنایا جاسکے۔