مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبہ، پاکستان کویت میں قرض پروگرام معاہدہ


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کےلئے پاکستان ،کویت کے درمیان دوسرے قرض پروگرام پر دستخط ہوگئے۔

ترجمان اقتصادی امور کے مطابق کویتی حکومت کویت فنڈ فار اکنامک ڈویلپمنٹ کے ذریعے رقم فراہم کرے گی، پروگرام کے تحت مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور منصوبے کےلئے 7.5 ملین کویتی دینار (25 ملین ڈالر) ملیں گے، پاکستان کی جانب سے معاہدے پر سیکرٹری وزارت اقتصادی امور حمیر کریم نے دستخط کیے۔

سیکرٹری اقتصادی امور نے کہا مہمند ڈیم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ پر تیزی سے کام جاری ہے،کویتی سفارت خانے کے ڈپٹی ہیڈ آف مشن فہد ہشام نے کہا کویت فنڈ کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کےلئے معاونت فراہم کرتے رہیں گے۔