درخواست منظور،شیخ رشید کو بیرون ملک سفر کی اجازت
راولپنڈی: (بیورورپورٹ)عدالت نے سابق وزیر وسربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کو بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت دے دی۔
لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بنچ میں شیخ رشید کی بیرون ملک جانے کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل نے کہا آئین کے تحت ہر شخص کو بیرون ملک جانے، آزادانہ نقل و حرکت کا بنیادی حق ہے،پراسیکیوٹر نے کہا ملزم کا نام انسداد دہشتگردی عدالت کے حکم پر پاسپورٹ کنٹرول میں ڈالا ،عدالت نے بیرون ملک جانے کی درخواست منظور کرتے ہوئے ریمارکس دئیے شیخ رشید کو عمرہ پر جانے دیں، دعا کریں گے تو ملک کے حالات اچھے ہو جائیں گے۔
دریں اثنا صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا چھوٹی چھوٹی باتوں ،کھانسنے پر بھی 10 سال قید ہو جاتی ہے،قسم کھاتا ہوں راشد شفیق نے فیصل آباد نہیں دیکھا،،ارباب اختیار سے درخواست ہے عام آدمی کو معافی دیں۔



















