بھارت نے طالبان کو دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش کردی

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)بھارت نے چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر افغان طالبان کوڈیم بنانے میں مدد کی پیشکش کردی۔

وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے ہفتہ وار پریس کانفرنس میں کہا بھارت ہائیڈروالیکٹرک پراجیکٹس کی تعمیر میں افغانستان کی مدد کیلئے تیار ہے، دونوں ممالک میں پانی معاملات میں تعاون کی تاریخ ، ہرات میں سلما ڈیم کی مثال موجود ہے۔