سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی سیاسی اننگز کاآغاز ،وزیر بن گئے


حیدرآباد:(مشرق نیوز)سابق بھارتی کرکٹر اظہرالدین کی سیاسی اننگز شروع، ریاست تلنگانہ کی کابینہ میں پہلے مسلم وزیر بن گئے،حلف اٹھا لیا،تقریب راج بھون حیدرآباد میں ہوئی،گورنر جشنو دیو ورما نے عہدے ، رازداری کا حلف لیا۔

بھارتی میڈیاکے مطابق اظہرالدین کو اقلیتی بہبود کی وزارت دی جائےگی،اظہرالدین تلنگانہ میں2023 میں قائم ہونےوالی کانگریس حکومت کی کابینہ میں پہلے مسلم وزیر ہیں،دوسری جانب بی جے پی کے صدر رام چندر راو نے اقدام کو ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے کہا چیف الیکٹورل افسر کے پاس شکایت درج کرادی ،اظہرالدین کو وزیر بنانا ووٹرز پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے۔