دہشتگردوں کا جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ
ڈیرہ مراد جمالی:(مشرق نیوز)دہشتگردوں کا جعفر ایکسپریس پر راکٹوں سے حملہ، فائرنگ،فورسز کی جوابی کارروائی سے حملہ پسپا، ٹرین کو ڈیرہ مراد جمالی روک دیا گیا۔
مسلح افراد نے جعفر ایکسپریس پر گولیاں برسائیں اور4راکٹ داغے،بوگیوں کو نقصان پہنچا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، فورسز کی جوابی فائرنگ سے دہشتگردفرار ہوگئے،علاقے میںسرچ آپریشن شروع کردیاگیا۔



















