اسلام آباد:(بیورورپورٹ)20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بھارتی دعویٰ بے بنیاد ،جھوٹا نکلا۔
وزارت اطلاعات و نشریات نے بھارتی جریدے فرسٹ پوسٹ پر شائع ہونےوالی خبر کو مکمل طور پر جھوٹی ،من گھڑت قرار دیتے ہوئے سختی سے مسترد کر تے ہوئے کہا پاکستان نے کبھی اسرائیل کو تسلیم کیا نہ فوج تعیناتی پر بات چیت ہوئی،فلسطینی عوام کے حق خود ارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔
اپنے بیان میںوزارت اطلاعات نے کہافرسٹ پوسٹ نے نجی اخبار کی پرانی خبر کے چند جملوں کو سیاق و سباق سے ہٹا کر پیش کرکے فرضی و جھوٹا بیانیہ تخلیق کرنا صحافتی اصولوں کی خلاف ورزی ہے،خبر شامل کرنے والا ایک اور ذریعہ سی این این نیوز 18ماضی میں بھی پاکستان مخالف غیر مصدقہ کہانیاں شائع کرتا رہا ہے، رپورٹ میں شامل انٹیلی جنس لیکس اور دعوے من گھڑت اور گمراہ کن ہیں۔
وزارت اطلاعات نے کہافلسطینی خود ارادیت کی حمایت میں موقف واضح و اصولی ،خبر خارجہ پالیسی مسخ کرنے اور مسلم ممالک کے درمیان بداعتمادی پیدا کرنے کی دانستہ کوشش ہے،سفاک مودی کی ایما پر ریاست نواز گودی میڈیا مضحکہ خیز رپورٹنگ کرنے پر اتر آیا ،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) اور دفتر خارجہ نے بھی غزہ میں کسی فوجی مشن کی تائید یا اعلان کبھی نہیں کیا۔
20 ہزار پاکستانی فوجی غزہ بھیجنے کا بھارتی دعویٰ جھوٹا نکلا



















