اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیکاڈائریکٹر کی تعیناتی کوغیرقانونی قراردےدیا


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے نیکاڈائریکٹر ایس ایم او صبیح حیدر کی تعیناتی کوغیرقانونی قرار دےدیا،جسٹس بابر ستار نے نیشنل انرجی ایفیشنسی اینڈ کنزرویشن اتھارٹی (نیکا)کے سینئر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ساجد حسین کی درخواست پر فیصلہ جاری کیا۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ڈائریکٹر سٹریٹیجی مینجمنٹ آفس کے عہدے کی تخلیق اور تعیناتی غیر قانونی ہے، نیکا بورڈ جائزہ لے، ترمیمی ریگولیشنز نیکا بورڈ کی منظوری کے بغیر کیسے گزٹ میں شائع ہوئیں؟،سرکاری گزٹ میں ترامیم کی اشاعت کی ذمہ داری طے کی جائے جو کبھی نیکا بورڈ سے منظور ہی نہیں کی گئیں،نیکا بورڈ غیر منظور شدہ ترامیم کے اشاعت کی ذمہ داری طے کرے، عدالت نے فیصلے کی کاپی چیئرمین نیکا بورڈ کو بھجوانے کی بھی ہدایت کردی ۔