جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنےوالا بنچ ٹوٹ گیا


اسلام آباد: (بیورورپورٹ)جسٹس خادم سومرو کی معذرت ،جسٹس طارق جہانگیری ڈگری کیس کی سماعت کرنےوالا بنچ ٹوٹ گیا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ سرفراز ڈوگر اور جسٹس خادم سومرو نے سماعت کرنا تھی تاہم جسٹس خادم سومرو نے بنچ میں بیٹھنے سے معذرت کر لی،بنچ ٹوٹنے کے بعد کیس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کر دی گئی۔