پاکستان کےساتھ جنگ میں 7 بھارتی طیارے گرے، ڈونلڈ ٹرمپ


ٹوکیو:(مشرق نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر پاک بھارت جنگ رکوانے اور 7طیارے گرائے جانے کاذکر کردیا۔

دورہ جاپان کے دوران ٹرمپ نے کہاتجارت کے ذریعے پاک بھارت جنگ کو رکوایا،بھارت کے بالکل 7نئے طیارے گرائے گئے،نریندرمودی، پاکستانی وزیراعظم اور فیلڈ مارشل سے رابطہ کیا وہ بہت اچھی شخصیات ہیںکہا آپ لوگ لڑیں گے تو کوئی معاہدہ نہیں کریں گے۔

امریکی صدر نے کہا 24 گھنٹے کے دوران معاملہ ختم ہوگیا،2بڑی ایٹمی طاقتوں میں جنگ ہوتی تو سارے متاثر ہوتے۔