عالمی افق پر مضبوط و ابھرتا پاکستان، عوام کا موثرسفارتکاری پر بھرپور اظہار اعتماد
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)عالمی افق پر مضبوط و ابھرتا پاکستان، عوام نے موثرسفارتکاری پر بھرپور اعتماد کا اظہار کردیا،انسٹیٹیوٹ فارپبلک اوپینین ریسرچ (IPOR)نے مختلف اہم امور پرجامع عوامی سروے کیا۔
سروے میں پاک سعودی معاہدہ، وزیراعظم و فیلڈ مارشل کا دورہ امریکہ ،پاک افغان کشیدگی کے موضوعات شامل رہے،انسٹی ٹیوٹ فار پبلک اوپینین ریسرچ کے سروے میں 80فیصد عوام کے مطابق پاک سعودی دفاعی معاہدے نے پاکستان کے عالمی تشخص میں اضافہ کیا ، 79فیصد پاکستانیوں نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کی حمایت کردی،73فیصد شہریوں نے کہاپاک سعودی معاہدے سے حکومت ،فوج پراعتماد بڑھ گیا۔
71فیصد پاکستانیوں نے افغان طالبان کو کشیدگی کاذمہ دارقراردیا،سروے میں75فیصد شہریوں نے پاک افغان کشیدگی میں پاکستان کی موثر جوابی کارروائی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا، وزیراعظم ،فیلڈ مارشل کے دورہ امریکہ سے پاکستان کاعالمی تشخص ،وقار بڑھا،رپورٹ پاکستان کی بہترین سفارت کاری وعالمی امیج میں اضافے کی عکاس ہے۔



















