بھارت نے پیسے کی طاقت سے کرکٹ کو تباہ کر دیا، سابق میچ ریفری کرس براڈ


لندن: (مشرق نیوز) بھارت نے پیسے کی طاقت سے کرکٹ کو تباہ کردیا،سابق میچ ریفری کرس براڈ نے بھانڈا پھوڑ دیا۔

انٹرویو میں کرس براڈ نے کہا آئی سی سی کی جانب سے بھارت کےخلاف کوڈ آف کنڈکٹ کے معاملے میں ہاتھ ہلکا رکھنے کا کہا گیا ،ایک میچ میں بھارتی ٹیم 4 اوورز پیچھے ، سلو اوور ریٹ کا جرمانہ یقینی طور پر بنتا تھا،فون کال موصول ہوئی ،کہا گیا کوئی حل نکالو، ہاتھ ہلکا رکھو کیوں بھارتی ٹیم ہے۔

سابق میچ ریفری نے کہا فون کال کے بعد میں نے ٹائم کیلکولیشن سے رعایت نکالی، اگلے میچ میں سارو گنگولی نے دوبارہ حرکت دہرائی اور آفیشلز کی ایک نہ سنی،میں نے پوچھا ایسا پھر ہوا اب کیا کرنا ہے تو کہا گیا صرف گنگولی کو سزا دیں،کھیل میں کافی سیاست شامل ہے اب لوگ سیاسی پیچیدگی سمجھ کر فیصلے کرتے ہیں۔

کرس براڈ نے کہا سارا پیسہ بھارت کے پاس ہے، عملی طور پر آئی سی سی پر قابو کرلیا ،مطمئن ہوں اب آئی سی سی میچ آفیشلز کا حصہ نہیں کیونکہ کافی سیاسی پوزیشن ہوگئی ۔