ای بزنس پروگرام کا شاندار آغاز، پنجاب کے 65 ہزار امام مسجد کیلئے وظیفہ مقرر

لاہور (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں پی آئی ٹی بی کے تحت ای بز نس پروگرام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، مریم نواز نے ای بزنس پراجیکٹ کے اجراءپر اظہار مسرت کیا،وزیراعلیٰ نے ای بزنس کیلئے 2ہفتے کی ٹائم لائن مقرر ،تمام محکموں کے این او سی وغیرہ ایک ہی چھت تلے بروقت مہیا ، زیر التواءدرخواستوں کا ہفتہ وار جائزہ لیکر فوری فیصلے،ڈویلپمنٹ اتھارٹی سمیت تمام اداروں کو مقررہ وقت کے اندرکیس پراسیسز،پی آئی ٹی بی میں سپیشل ،ڈیجیٹل سسٹم سے نابلد کاروباری افراد کی معاونت کےلئے ڈپٹی کمشنر آفس میں سیل قائم کرنے کا حکم دیدیا،ای بزنس کی درخواستوں پر فوری فیصلے کرنے پر ضلعی انتظامیہ اور محکموں کو اضافی نمبر ملیں گے،ہر 15دن کے بعد وزیراعلیٰ خود ای بزنس کے متعلق جائزہ اجلاس کی صدارت کریں گی،وزیراعلیٰ مریم نوازنے کہا سرخ فیتے کا خاتمہ میرا عزم ہے، ای بزنس کے ذریعے راتوں رات تبدیلی ممکن ہے، کسی کو حق مل جائے تو اس سے بڑھ کر کوئی خوشی نہیں، کاروبار کیلئے این او سی وغیرہ ملنے پر سالوں لگ جاتے ہیں اور لوگوں کے حوصلے بھی ٹوٹ جاتے ہیں، پاکستان بے پناہ مواقع کی سرزمین ہے، کاروبار کا بہت بڑا پوٹینشل موجود ہے، کاروبار کے پھیلا¶ کیلئے سسٹم کی کمزوریاں دور کرنے کی ضرورت ہے، ملک،حکومت اور سسٹم پر عوام کا اعتماد بحال ہونا چاہیے، ہر شہری کے دل میں ریاست ماں کے جیسی ہونے کا احساس ضروری ہے، عوام کا اعتماد بحال کرنے کیلئے ای بزنس گیم چینجر ثابت ہوسکتا ہے،دوسری جانب وزیراعلیٰ مریم نواز نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پنجاب کی 65ہزار مساجد کے امام کےلئے وظیفہ مقرر کرنے کا فیصلہ کر لیا، وزیراعلیٰ کی زیر صدارت امن وامان پر مسلسل پانچویں اجلاس میں مریم نواز نے کہا امام مسجد معاشرے کا قابل احترام اورتکریم فرد ہے، محلے میں چندہ اکٹھا کرکے امام مسجد کو ادائیگی غیر مناسب امر ہے، حکومت پنجاب ضروریات کےلئے امام مسجد کی معاشی معاونت کرے گی،اجلاس میں بتایا گیا مساجد کی تعمیر و مرمت کے پراجیکٹس سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل ہیں۔