افغان مسلح تنظیم کا بھارت کو طالبان کی حمایت پر سخت انتباہ
کابل:(مشرق نیوز) افغانستان کی مسلح تنظیم نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے بھارت کو طالبان کی حمایت پر سخت انتباہ جاری کر دیا۔
نیشنل موبلائزیشن فرنٹ نے کہا بھارت کو دوسری بار متنبہ کیا جاتا ہے افغانستان میں طالبان و دیگر دہشتگرد گروہوں کی حمایت بند کرے،افغانستان میں معصوم لوگوں کے قاتل طالبان کی حمایت بھارت کے دوغلے روئیے کو ظاہر کرتی ہے، دنیا میں جمہوریت کا دعویدار بھارت دہشتگردوں کو سہارا دے رہا ہے ،کابل میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنا طالبان کو مضبوط کرنے کے مترادف ہے۔
این ایم ایف نے کہاکیا بھارت طالبان کے جرائم کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنے ہی ملک میں انتشار پھیلانے کا سبب بننا چاہتا ہے؟ اگر بھارت حمایت جاری رکھے گا تو طالبان افغانستان کےساتھ ہندوستان کو بھی ہدف میں شامل کریں گے، افغان آزادی پسند تحریکیں ہندوستان میں خالصتان تحریک سے بھی مکمل تعاون بحال کریں گی۔
تنظیم نے کہاہندوستان کی طالبان سے حمایت تحریکوں کے اتحاد کا باعث بنے گی، بھارت فوری طور پر طالبان، داعش و ٹی ٹی پی جیسے گروہوں سے تعلقات منقطع کرے، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو آنے والے تمام منفی نتائج کی ذمہ داری بھارت پر عائد ہوگی۔



















