لاہور: (اپنے رپورٹر سے) وزیراعظم شہبازشریف کی صدر ن لیگ نواز شریف سے ملاقات ،ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا،نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھے،ملکی معاشی صورتحال کے علاوہ پارٹی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی۔
نواز شریف نے کہا ملکی معیشت کو مزید مضبوط کرنا ہے، وقت گزرنے کےساتھ ساتھ ملک ترقی کی جانب جا رہا ہے، وزیراعظم شہباز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا آپ کی انتھک محنت کی دنیا بھی تعریف کرتی ہے۔
قائد ن لیگ نے وزیراعلیٰ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا مریم نواز پنجاب میں امن و امان کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہیں، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔
بعدازاں وزیراعظم شہباز شریف نے ن لیگی رہنما میاں مرغوب کی رہائش گاہ پر جا کر اہلیہ کی وفات پر اظہار افسوس کیا۔
درمیانی عمر میں شوگر کی زیادتی دماغی صحت کو متاثر کر سکتی ہے: نئی طبی تحقیق
سونے اور چاندی کی عالمی و مقامی مارکیٹوں میں قیمت مزید گر گئی
کرائسٹ چرچ ٹیسٹ: بھارتی ٹیم مشکلات کا شکار، نیوزی لینڈ کی گرفت مضبوط
میگھن مارکل کا بچوں کو سوشل میڈیا سے دور رکھنے کا فیصلہ
ہماری جماعت کو بھی میرے وزیر اعلیٰ بننے پر ڈر تھا، آج دنیا میں خود کو منوا لیا: مریم نواز
مکہ دفاعی اتحاد میں سٹرٹیجک تعاون کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے: سعودی وزیر دفاع
ڈی آئی خان ، ٹانک، تربت میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 3 مطلوب خوارج سمیت 14 ہلاک
خدشہ ہے خطے کی صورتحال کے باعث معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا: بلاول بھٹو
سعودی وزیر دفاع اورعاصم منیر کے درمیان دفاعی صلاحیتیں مزید بڑھانے پر تبادلہ خیال
ظلم کی بھی حد ہوتی ہے، اتنا کریں جتنا کل برداشت کر سکیں: ترجمان جے یو آئی



















