ایس پی کی پراسرار موت، تحقیقات کادائرہ وسیع،آپریٹر کا بیان ریکارڈ
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایس پی کی پراسرارموت،تحقیقات کا دائرہ وسیع،آپریٹر نے ابتدائی بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق آپریٹر نے بیان دیا عدیل اکبر اپنی پروموشن کے معاملے پراسٹیبلشمنٹ ڈویژن ملنے جا رہے تھے، فون کال 4بج کر 23 منٹ پر آئی ، عدیل اکبر نے ڈرائیور کو دفتر خارجہ جانے کا کہا،ایس پی کچھ دیر بعد واپس آگئے،ایک اور کال آنے کے بعد نجی ہوٹل کے سامنے ایس پی عدیل اکبر نے مجھ سے گن مانگی، میں نے میگزین نکال کر گن دی، عدیل اکبر نے سکیورٹی چیکنگ کے دوران پوچھا گن چلتی بھی ہے یانہیں۔
آپریٹر کے مطابق عدیل اکبر نے کہا میگزین مجھے دو اس میں کتنی گولیاں ہیں، میگزین عدیل اکبر کے حوالے کی اور کہا 50 گولیاں ہیں۔



















