مذاکرات کادوسرا دورشروع،معاملات حل نہ ہوئے تو افغانستان کےساتھ کھلی جنگ ہے:وزیر دفاع

انقرہ،اسلام آباد،سیالکوٹ:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)استنبول میںپاک افغان مذاکرات کادوسرا دورشروع، دہشتگردی کی روک تھام کے مکینزم پر بات چیت ، دوحہ معاہدے کے بعد ہونےوالی پیشرفت پرڈوزئیرز کا تبادلہ کیاگیا،بات چیت 3روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

افغان وفد میں نائب وزیر داخلہ رحمت نجیب ، فرسٹ پولیٹیکل ڈائریکٹر نور احمد نور،قطر میں افغان سفیر سہیل شاہین، ترجمان وزارت خارجہ عبد القھار بلخی ،وزارت دفاع کے نمائندے نور رحمان نصرت شریک رہے،پاکستانی حکام نے مذاکرات کے دوران ایک بار پھر واضح کردیا افغانستان کو ہرصورت فتنہ خوارج کو لگام ڈالنا ہوگی،حملے کرنےوالے گروہوں کےخلاف موثر کارروائی کی جائے۔

قبل ازیں وزیر دفاع خواجہ آصف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہامذاکرات سے معاملات حل نہ ہوئے تو افغانستان کےساتھ کھلی جنگ ہے،بات چیت کانتیجہ جلد سامنے آئے گا،40 سال تک افغانوں کی مہمان نوازی کرتے رہے، دوحہ میں جن سے بات کر رہے تھے وہ سارے پاکستان میں جوان ہوئے، سمجھ نہیں آتا اتنی مہمان نوازی کے باوجود طالبان کا رویہ ایسا کیوں ہے؟، افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا۔

خواجہ آصف نے افغان مہاجرین نے روزگار و کاروبار پر قبضہ کرلیا،صرف ایک ایجنڈا ہونا چاہیے اخوت کےساتھ ہمسائے کےساتھ رہیں، پچھلے 4، 5 روز سے کوئی واقعہ نہیں ہوا،مذاکرات سے معاملات طے نہیں پاتے تو پھر افغانستان کیساتھ کھلی جنگ ہے اب ملک میں صرف ویزا رکھنے والا آئے گا،افواج پاکستان دہشتگردی کےخلاف برسرپیکار ،ہر دوسرے دن شہدا کے جنازے پڑھتے ہیں، سکیورٹی فورسز کے جوانوں کی قربانیوں سے ملک محفوظ ہے،قبائلی علاقوں میں بہادر لوگ ملکی سرحدوں کی حفاظت کررہے ہیں، شہدا کی وجہ سے سرحدیں محفوظ ، بھارت کے خلاف ایک جنگ لڑ چکے ، بھارت دوسری پراکسی جنگ افغانوں کے ذریعے لڑ رہا ہے، افغان بھارتی پراکسی کے طور پر کام کررہے ہیں،سلسلہ بند ہونا چاہیے۔

وزیر دفاع نے کہا پاکستان ،افغانستان کے درمیان دیرپا امن کےلئے جامع ضابطہ اخلاق تشکیل دینا ناگزیر ہے تاکہ دونوں ممالک باہمی احترام، ہمسائیگی ،اسلامی اخوت کے اصولوں پر استوار رہ سکیں، پاکستان کسی قوم کےخلاف نہیں بلکہ امن، بھائی چارے اور تعاون کا خواہاں ہے ،وقت آ گیا تعلق کو نظم و ضبط ،باہمی ذمہ داریوں کی بنیاد پر منظم کیا جائے تاکہ سماجی و معاشی توازن برقرار رہے،مذاکرات میں طے پانے والی شرائط پاکستان کے مفاد میں ہوں تو امن معاہدہ ممکن ہے۔

خواجہ آصف نے کہا قطر ،ترکیہ جیسے برادر ممالک کی خلوص بھری کوششوں سے مذاکرات میں مثبت پیش رفت کے امکانات ہیں،بات چیت میں مجھے نظر آیا افغانستان امن چاہتا ،مہمان نوازی کے بدلے دہشتگردی کی حمایت یا تخریب کاری انتہائی افسوسناک ہے۔