طالبان کا چترال سے نکلنے والے دریائے کنڑ پر ڈیم بنانے کا اعلان
کابل:(مشرق نیوز)طالبان رجیم کے سپریم لیڈر ملا ہیبت اخوندزادہ نے وزارت توانائی کو دریائے کنڑ پر ڈیم کی تعمیر جلد شروع کرنے کا حکم دےدیا۔
سپریم لیڈر ملا ہیبت اخوندزادہ نے کہا ڈیم کیلئے ملکی کمپنیوں کےساتھ معاہدے کیے جائیں ،غیر ملکی کمپنیوں کا انتظار نہ کیا جائے۔
پانی و توانائی کے وزیر ملا عبداللطیف منصور نے کہاافغانوں کو اپنے پانی کا انتظام خود کرنے کا حق ہے ،تاریخی فیصلہ قومی ذخائر کو سنبھالنے کےلئے افغانوں کے مضبوط ارادے کو ظاہر کرتا ہے،خیال رہے دریائے کنڑ چترال سے نکلتا اور تقریباً 482 کلومیٹر کا سفر طے کرنے کے بعد دریائے کابل میں شامل ہو کر واپس پاکستان آتا ہے۔



















