ہنگو میں 2 دھماکے، ایس پی آپریشنز سمیت 3 اہلکار شہید

ہنگو (مشرق نیوز) ہنگو میں 2دھماکے ،ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

پولیس حکام کے مطابق دہشتگردوں نے پہلے ہنگو کے علاقے غلمینا میں چیک پوسٹ کو بارودی مواد سے اڑایا،دھماکے کے بعد ایس پی آپریشنز اسد زبیر دیگر اہلکاروں کے ہمراہ جائے وقوعہ پر جا رہے تھے تو درابن کے مقام پر گاڑی کو بارودی مواد سے نشانہ بنایا گیا۔

ڈی ایس پی خانزیب مہمند کے مطابق دھماکے میں ایس پی آپریشنز اسد زبیر اور 2 پولیس اہلکار شہید ،2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں شہید و زخمی ہونےوالے پولیس افسروں ،اہلکاروں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ہنگو منتقل کر دیا گیا ۔