ٹی ایل پی کو پراجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا،موثر جنگ لڑنا ہوگی،عظمیٰ بخاری


لاہور: (سٹا ف رپورٹر) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے ٹی ایل پی کو پراجیکٹ کے طور پر لانچ کیا گیا،موثر جنگ لڑنا ہوگی،حکومت مذہبی جماعتوں کےخلاف نہیں ،ٹی ایل پر پابندی مائنڈ سیٹ کیخلاف ریاست کا فیصلہ ہے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہابات درست ہے ماضی میں کچھ جماعتوں پر پابندیاں لگائی گئیں تو نام تبدیل کر لیا لیکن اب سپیشل پراسیکیوٹر سیل بنادیا ،معاملات میں ملوث افراد کو جلد کیفر کردار تک پہنچائیں گے،ٹی ایل پی کی لیڈرشپ پنجاب میں نہیں کیونکہ ایسے لوگ گرفتاری سے بچنے کےلئے جگہیں تبدیل کرتے رہتے ہیں ،قانون نافذ کرنےوالے ادارے ٹریس کر رہے ہیں، جلد گرفتاری کی خبر ملے گی۔

وزیر اطلاعات نے کہا ٹی ایل پی والے باہر نکلتے ہیں تو خون ریزی،قانون کی خلاف ورزی کرتے ہیں، گروہوں کے مدارس ، مساجد کو اہل سنت والجماعت جیسے معتدل حلقوں کے حوالے کیا جانا چاہیے،فتنہ انگیز گروہوں کےخلاف اقدامات اور واضح پالیسی پر عملدرآمد ماضی کی غلطیاں درست کرنے کا موقع ہے۔