راولپنڈی:(بیورورپورٹ)فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا ہے مصر برادر اسلامی ملک ،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا۔
آئی ایس پی آرکے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے مصر کے وزیر دفاع و پیداوار جنرل عبدالمجید سقار اور مسلح افواج کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل احمد خلیفہ فتحی سے ملاقاتیں کیں ،باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال ،دفاعی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
سیدعاصم منیر نے کہا مصر برادر اسلامی ملک ،دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون نہ صرف عوام کے مفاد میں ہے بلکہ علاقائی امن و استحکام کے فروغ میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔
مصر کی وزارت دفاع کے دورے کے موقع پر گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، فیلڈ مارشل نے یادگار نامعلوم سپاہی ،سابق مصری صدر انور السادات کی قبر پر پھولوں کی چادر بھی چڑھائی ۔
شیخ احمد الطیب امام اعظم جامعہ الازہر سے ملاقات کی،امام اعظم نے مسلم امہ کو درپیش چیلنجز پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ، فیلڈ مارشل نے انتہاپسند نظریات ،اسلام کی مسخ شدہ تشریحات کے خاتمے کی ضرورت پر زور دیا۔
پاک مصر دفاعی تعاون امن،استحکام کے فروغ میں مددگار ثابت ہوگا، فیلڈ مارشل



















