مون سون کے دوران جانفشانی سے کام کرنیوالے واسا ملازمین کیلئے نقد انعامات

لاہور (قمر عباس نقوی) سی بی اے مشعل یونین کی اپیل پر واسا لاہور کی تاریخ میں پہلی دفعہ مون سون سیزن میں فیلڈ آپریشن میں مصروف جانفشانی سے کام کرنے والے گریڈ 1 سے گریڈ 16 تک 5600 ملازمین کو کیش پرائز دیا جائیگا۔ تحریری احکامات جاری کنٹریکٹ ملازمین بھی شامل رقم آج ادا کردی جائیگی، واسا مشعل یونین کا اکیش ایوارڈ کی ادائیگی کا نوٹیفکیشن جاری کرنے پر صوبائی وزیر ہاﺅسنگ اور واسا انتظامیہ کو خراج تحسین، ریونیو کولیکشن میں بہترکارکردگی پر تین ٹاﺅن افسران کو کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کا عوام کو ریلیف فراہم کرنے کی خاطر صوبہ بھر میں مون سون اور سیلاب سے پیدا ہونے والے مسائل کے حل پر واسا لاہور کی جانب سے بہترین کارکردگی دکھاتے ہوئے عوامی ریلیف پر عملی اقدامات اٹھائے جس پر واسا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سکیل 1سے 16کے 5600ملازمین سمیت کنڑیکٹ ملازمین کو کیش پرائز دینے کی خاطر سابق سی بی اے مشعل یونین کے صدر کی جانب سے انتظامیہ کو اپیل کی گئی تھی جس پر 25ستمبر 2025کو ڈی سی لاہور کی بطور چیئرمین سربراہی میں اجلاس منعقد ہوا جس میں دو بیسک رننگ تنخواہوں کی ادائیگی بطور کیش پرائز دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا اس پر واسا انتظامیہ کی جانب سے سی بی اے مشعل یونین کی اپیل پر کیش پرائز کی ادائیگی کے تحریری احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ واسا لاہور کے سکیل 1 سے 16 کے 5600 ملازمین کو کیش پرائز دیا جائیگا۔ اسکے علاوہ گجرات اور تھیم پارک میں سیلابی و بارشی پانی کی بروقت نکاسی کرنے والے عملے کو بھی کیش انعامات دئیے جائیں گے۔ دو ماہ کی بیسک رننگ تنخواہوں کی ادائیگی آج کر دی جائے گی ایم ڈی واسا کی ماہانہ آمدنی میں بہتری لانے کی خاطر موثر حکمت عملی کے مثبت نتائیج حاصل ہوئے جس میں 56کروڑ سے 1ارب 80کروڑ تک ماہانہ آمدنی حاصل کی جا رہی ہے اور تمام ٹاﺅنز کو ہدف بھی دئیے گئے ہیں۔ اس حوالے سے تما م ٹاﺅنز میں ریونیو کولیکشن میں بہتر کارکردگی دکھانے والے تین ٹاﺅنز کے افسران و ملازمین کیلئے کیش پرائز کا اعلان بھی کیا گیا ہے اس میں گلبرگ، علامہ اقبال اور شالیمار ٹاو¿ن کے افسران نے ریکارڈ ریونیو اہداف حاصل کئے۔ بہترین کارکردگی دکھانے والے علامہ اقبال ٹاﺅن ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو فخر حیات وٹو ،شالیمار ڈپٹی ڈائریکٹر نعیم بخش اور گلبرگ سے ایکسین کاشف رسول اور ڈپٹی ڈائریکٹر ریونیو کے علاوہ ڈائریکٹر ریو نیو مرتضیٰ حسن کو سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ہے۔ صوبائی وزیر ہاﺅسنگ پنجاب بلال یٰسین کا کہنا تھا کہ مون سون میں جانفشانی سے کام کرنے والے ملازمین کو کیش پرائز دیا جا رہا ہے کیونکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن پر واسا لاہور کی جانب سے اہم کارکردگی دکھائی گئی ہے یہ اس کا اعزاز ہے۔ حکومت پنجاب زمہ داری کی ادائیگی پر جزا اور کوتاہی پر سزا کی پالیسی پر یقین رکھتی ہے سابق سی بی اے مشعل یونین کے صدر فاروق چوہدری ،جنرل سیکرٹری شاہد نصر، چیئرمین رانا اقبال اور ایڈیشنل جنرل سیکرٹری آصف مقبول کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوز اورسیکرٹر ی اور وزیر ہاﺅسنگ بلال یٰسین، وائس چیئرمین واسا شہباز چوہدری اور ایم ڈی واسا لاہور غفران چوہدری کے مشکور ہیں جنہوں نے ہماری اپیل پر واسا کے سکیل 1سے 16تک ملازمین کو دو بیسک رننگ تنخواہ اکیش ایوارڈ کی شکل میں دیا جا رہا ہے جو کہ واسا کی تاریخ میں پہلی دفعہ ہوا ہے۔ واسا مشعل یونین ملازمین کے مسائل کا حل ترجیحی بنیادوں پر رکھتی ہے۔ ہمارا مقصد کام ہے منفی پراپیگنڈا نہیں مزدور زندد آباد واسا لاہور انتظامیہ کو اس پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں آج ملازمین کو ادائیگی کر دی گئی ہے ۔