پاکستان نےIMFکے گندم پالیسی پر تحفظات دور کر دئیے


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے آئی ایم ایف کے گندم پالیسی پر تحفظات دور کر دئیے۔

آئی ایم ایف نے نئی گندم پالیسی کی منظوری کے بعد وزارت فوڈ سکیورٹی کو خط لکھ کر تحفظات سے آگاہ کیا اورپالیسی کے خدوخال پر وزارت فوڈ سے طلب کیے تھے۔

ذرائع وزارت غذائی تحفظ کے مطابق آئی ایم ایف کو جواب کہا گیا کم ازکم امدادی قیمت کے بجائے انڈیکٹو قیمت کا تعین کیا گیا ، امریکہ کی انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت کو دیکھتے ہوئے انڈیکٹو پرائس نکالی گئی ہے، امریکہ کی انٹرنیشنل ہارڈ ریڈ گندم کی قیمت 238 ڈالر فی ٹن ہے، انٹرنیشنل ہارڈریڈ گندم کی قیمت پر کراچی میں لینڈنگ اخراجات شامل کرکے اندازہ لگایا گیا تھا، کراچی سے درآمد شدہ گندم ملتان لائے جانے کے اخراجات بھی شامل کیے گئے ہیں، درآمدشدہ گندم ملتان لانے پر اخراجات نکال کر 3500 روپے فی من قیمت کا اندازہ لگایا گیا ،ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے اعتراضات وزیراعظم ہاﺅ س کےساتھ بھی شیئر کردئیے۔