ایندھن کی قلت، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)ایندھن کی قلت ،آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے خطرے کی گھنٹی بجادی۔

سندھ حکومت کے لازمی بینک گارنٹی کے مطالبے پر آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے وزارت توانائی،پٹرولیم ڈویژن کو ہنگامی خط لکھتے ہوئے کہابینک گارنٹی کا مسئلہ برقرار رہا تومستقبل میں مصنوعات کی امپورٹ نہیں کی جاسکے گی،امپورٹ نہ ہونے کی صورت میں سپلائی چین کے اثرات کی ذمہ دار انڈسٹری نہیں ہوگی۔

خط میں کہا گیا کئی سال سے حکومتوں کو مسئلہ حل کرنے کی تجویز دی ، وزارت توانائی کی فوری مدد ایندھن کی بلا تعطل سپلائی یقینی بنانے کےلئے اہم ہے،صنعت میں کوئی بھی رکن بینک گارنٹی فراہم کرنے کی مالی صلاحیت نہیں رکھتا۔