زرعی و صنعتی صارفین کیلئے بجلی ریلیف پیکیج تیار،قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان


اسلام آباد:(بیورورپورٹ)زرعی و صنعتی صارفین کیلئے طویل مدتی بجلی ریلیف پیکیج تیار،قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق پیکیج کے تحت بجلی قیمتوں میں 3 سال کےلئے 14 روپے یونٹ تک کمی متوقع ہے،زرعی و صنعتی صارفین کےلئے قیمت 23.50روپے یونٹ تک مقرر کیے جانے کی توقع ہے،اضافی بجلی استعمال کرنے پر زرعی و صنعتی صارفین کےلئے نرخ 22 تا 23 روپے 50 پیسے فی یونٹ تک مقرر ہوں گے ،پاور ڈویژن ریلیف پیکیج منظوری کےلئے وزیراعظم کو پیش کرے گی،شہباز شریف آئندہ چند روز میں پیکیج کا اعلان کریں گے۔