اسلام آباد: (بیورورپورٹ) سیلاب کی تباہ کاریاں،آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی اشاریوں کا توازن بگڑنے کا خدشہ ظاہر کردیا۔
عالمی مالیاتی فنڈ نے مڈل ایسٹ اینڈ سینٹرل ایشیا ریجنل اکنامک آﺅٹ لک رپورٹ میں خبردار کیا پاکستان میں حالیہ شدید سیلاب کی تباہ کاریوں کے باعث معاشی اشاریوں کا توازن بگڑنے کا خدشہ ہے،سیلاب کے باعث معاشی ترقی، مہنگائی اور کرنٹ اکاونٹ توازن بگڑ سکتا ہے، رواں سال معاشی شرح نمو 4.2 فیصد ہدف کے مقابلے میں 3.6 فیصد رہے گی، مہنگائی بھی دوبارہ بڑھے گی۔
رپورٹ کے مطابق 2025 کی تیسری سہہ ماہی میں شدید سیلاب کے باعث معاشی شرح نمو، مہنگائی، کرنٹ اکاونٹ اندازوں سے زیادہ متاثر ہوسکتا ہے، سیلاب کے منفی اثرات کی شدت تاحال غیر یقینی ہے البتہ معاشی پالیسیوں کے تسلسل کے نتیجے میں اگلے 5 سال یعنی2030 تک معاشی شرح نمو بڑھ کر 4.5 فیصد ہو جائے گی،رواں سال مہنگائی بھی دوبارہ بڑھنے کا امکان ہے، بجلی پر سبسڈی کے خاتمے اور ٹیرف کے معمول پر آنے سے بھی دباو بڑھے گا، آئی ایم ایف نے پاکستان میں معاشی اصلاحات کے تسلسل اور مالی بہتری کا بھی اعتراف کیا۔
پاکستان میں معاشی ترقی، مہنگائی ، کرنٹ اکاونٹ توازن بگڑ سکتا ہے،IMF



















