امن معاہدے کاخون،اسرائیل کاغزہ پر حملہ،ایک خاندان کے 11 افراد شہید
غزہ:(مشرق نیوز)امن معاہدے کاخون،اسرائیل کاغزہ پر حملہ،ایک خاندان کے11 افراد شہید ہوگئے۔
اسرائیلی فوج نے غزہ میں طیارے سے گاڑی کو نشانہ بنایا،شہدا میں 7بچے ،3خواتین شامل ہیں، جارحیت کا نشانہ بننے والی گاڑی میں سوار افراد غزہ شہر کے علاقے الزیتون لوٹ رہے تھے۔
حماس نے جنگ بندی کے باوجود جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاحملہ ظاہر کرتا اسرائیل دانستہ طور پر نہتے شہریوں کو نشانہ بنا رہا ہے،اسرائیلی فوج کااقدام جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
دوسری جانب حماس نے ایک اور اسرائیلی مغوی کی لاش ریڈ کراس کے حوالے کردی،حماس ترجمان نے کہا بیشتر لاشیں ملبے تلے دبی ہیں،نکالنے کےلئے بھاری مشینری کی ضرورت ،کچھ وقت لگ سکتا ہے ۔



















