کراچی (مشرق نیوز) سونے کی قیمت میں بڑی کمی کے بعد فی تولہ سونا ساڑھے چار لاکھ سے نیچے آ گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں فی تولہ سونا 10 ہزار 600 کی کمی کے بعد 4 لاکھ 46 ہزار 300 کا ہوگیا۔
اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاو 9088 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 82 ہزار 630 روپے ہوگیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 106 ڈالر کم ہو 4252 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
فی تولہ سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے سے زائد کی کمی



















