اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس طارق محمود جہانگیری کو کام سے روکنے کی درخواست پر سماعت کرنے والا بنچ تبدیل ،21 اکتوبر کی سماعت منسوخ کردی گئی۔
نئے عدالتی حکم کے مطابق اب چیف جسٹس سرفراز ڈوگر ،جسٹس خادم حسین سومرو پر مشتمل ڈویژن بنچ کیس پر سماعت کرے گا،بنچ کی تبدیلی اور عدم دستیابی کے باعث 21 اکتوبر کو ہونےوالے کیس کو کاز لسٹ سے منسوخ کردیا گیا، اسلام آباد ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کے دوران مقدمات کی سماعت کےلئے ججز کا نیا ڈیوٹی روسٹر بھی جاری کر دیا ۔
جسٹس طارق محمود کیس میں ڈویژن بنچ تبدیل،21 اکتوبر کی سماعت منسوخ



















