کابل میں کوئی آئین نہیں، گروہ طاقت کے زورپر اقتدار میں ہے،پاکستان

اسلام آباد:(بیورورپورٹ)پاکستان نے کہا ہے کابل میں کوئی آئین نہیں، گروہ طاقت کے زورپر اقتدار میں ہے،ملکی خودمختاری ،قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرینگے۔

ترجمان دفتر خارجہ شفقت علی خان نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہادفاعی کارروائیاں کسی صورت افغان عوام کےخلاف نہیں دہشتگردوں کے مخصوص ٹھکانوں کےخلاف کی گئیں، پاکستان نے اپنے دفاع کا حق استعمال کیا،افغان طالبان، فتنہ الخوارج ،فتنہ الہند کی اشتعال انگیزیوں پر گہری تشویش ہے،سیزفائر کا مقصد کشیدگی میں کمی لانا ہے،پاکستان ہمیشہ ڈائیلاگ پر یقین رکھتا ہے،افغان وزیر خارجہ امیر متقی کے بھارت میں دئیے گئے بیان کو مسترد کرتے ہےں۔

شفقت علی خان نے کہا افغانستان ،بھارت کے مشترکہ اعلامیے پر اعتراضات افغان ناظم الامور کے ذریعے کابل کو پہنچا دئیے،اعلامیے میں مقبوضہ جموں و کشمیر کو بھارت کا حصہ دکھاناکشمیری عوام کے حق خودارادیت کی کھلی خلاف ورزی ہے،پاکستان نے متعدد بار افغانستان ،عالمی برادری کے سامنے فتنہ الخوارج ،فتنہ الہند کے ناقابل تردید ثبوت پیش کیے ،امید ہے طالبان حکومت دہشتگردی کےخلاف عملی اقدامات کرے گی۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا امید ہے ایک دن افغان عوام حقیقی نمائندوں پر مشتمل حکومت کو دیکھیں گے،سیکرٹری خارجہ نے غیر ملکی سفرا کو افغان طالبان کی حالیہ جارحیت کے بعد کی صورتحال پر بریفنگ دی ،طالبان کی جانب سے لاشوں کی بے حرمتی ناقابل برداشت ہے ،معاملے کو کابل انتظامیہ کےساتھ باضابطہ طور پر اٹھایا،افغانستان میں کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے و دیگر دہشتگرد گروہوں کی بھارتی پشت پناہی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں۔

شفقت علی خان نے کہا پاکستان ،چین کے درمیان تعلقات ہر آزمائش میں پورے اترے ،دونوں ممالک آئندہ برس اپنی سفارتی تعلقات کی 75ویں سالگرہ منائیں گے، پاکستان چین کےساتھ ملکر سی پیک کے جدید ورژن پر کام کر رہا ہے جو خطے کی ترقی و عالمی استحکام کےلئے سنگ میل ثابت ہوگا،پاکستان امن، استحکام و باہمی احترام پر مبنی تعلقات کا خواہاں ہے تاہم اپنی خودمختاری و قومی سلامتی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرےگا، افغان طالبان ،فتنہ الخوارج کی سرحدی خلاف ورزیوں پر شدید تحفظات ہیں،طالبان حکام کو اپنے وعدوں پر عملدرآمد کرنا ہوگا،سکیورٹی فورسز نے افغان طالبان کی جانب سے حملوں کو ناکام بنایا،پاکستان نے جوابی کارروائیوں کے دوران عوامی نقصانات سے پرہیز کیا، اپنے شہریوں کی حفاظت کےلئے تمام ممکنہ اقدامات اٹھانے کےلئے تیار ہےں،مسئلہ کشمیر کا حل اقوام متحدہ قراردادوں کے تحت ہونا چاہیے۔