دوحہ ، لندن: ( ) پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے۔
برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق امارت اسلامیہ افغانستان کا وفد وزیر دفاع مولوی یعقوب اور پاکستان کے متعدد سکیورٹی ، انٹیلی جنس حکام دوحہ میں مذاکرات کریں گے۔
قبل ازیں پاکستان کے سرکاری میڈیا نے تصدیق کی پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ سرحدی تناؤ کو ختم کرنے کے لیے مذاکرات ہونے جا رہے ہیں۔
سکیورٹی ذرائع نے کہا پاکستان اور افغانستان کے درمیان مذاکرات ہونے جا رہے ہیں تاہم ذرائع نے مذاکرات کے وقت اور مقام کی تفصیلات فراہم نہیں کیں۔
پاکستان اور افغان طالبان کے درمیان مذاکرات آج دوحہ میں ہوں گے



















