افغان طالبان نے اپنے ہی ٹینک کو پاکستانی قرار دیکر قبضے کا دعویٰ کردیا

کابل:(مشرق نیوز)افغان طالبان نے اپنے ہی ٹینک کو پاکستانی قرار دیکر قبضے کا دعویٰ کردیا۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جوابی کارروائی نے افغان طالبان کو بوکھلاہٹ کا شکار کردیا اور ترجمان افغان طالبان کی سوشل میڈیا پر شیئر پروپیگنڈا پوسٹ جھوٹ پھیلانے کی ناکام کوشش ہے،ویڈیو میں تاثردینے کی کوشش کی گئی ٹی55 ٹینک پاکستانی فوج سے چھینا گیا، روسی ساختہ ٹی 55 ٹینک درحقیقت افغان طالبان کے زیر استعمال ہے۔