اسلام آباد (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے افغان طالبان، فتنہ الہندوستان ،فتنہ الخوارج کی اشتعال انگیزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کا اجلاس جمعرات کو طلب کرلیا،اجلاس میں ملک کی مجموعی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔
شہبازشریف نے حملے ناکام بنانے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا افغان طالبان کو بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاک فوج نے بھرپور جواب دیا،ملکی سالمیت کا ہر صورت دفاع کیا جائےگا،افغان سرزمین کا پاکستان میں دہشتگردی واقعات کےلئے استعمال ہونا انتہائی قابل مذمت ہے۔
وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا



















