جہاں سے دہشت گردی ہوگی اس کمین گاہ کو تباہ کردیا جائیگا: رانا ثناءاللہ
اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیراعظم کے مشیر سینیٹر رانا ثناءاللہ نے کہا ہے پاکستان نے فیصلہ کر لیا جہاں سے دہشتگردی ہوگی کمین گاہ کو تباہ کردیا جائےگا،نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناءاللہ نے کہا افغانستان میں جس جگہ دہشت گرد ٹریننگ اور اسلحہ حاصل کرتے تھے کمین گاہوں کو تباہ کردیا گیا ہے،اس بات کو یقینی بنایا گیا ہے اب وہاں سے کوئی کارروائی کرنے کےلئے ٹریننگ نہیں حاصل کرسکیں اور نہ پاکستان میں داخل ہوسکیں تاہم اگر کوئی کمین گاہ بچ گئی ہوگی تو تلاش کرکے تباہ کیا جائےگا،مشیر وزیر اعظم نے کہا افغانستان کو بار بار وارننگ دی گئی، آخری وارننگ 3 ہفتے قبل بنوں حملے کے بعد دی گئی تھی، کہا گیا اب آپ فیصلہ کرلیں آپ دہشت گردوں کے ساتھ کھڑے ہیں یا پاکستان کےساتھ کھڑے ہیں،اس کے بعد فیصلہ کرلیا تھا اب اگر دراندازی ہوئی تو بھرپور جواب دیا جائےگا اور پھر انہوں نے حرکت کی تو جواب بھرپور دیا گیا ۔



















