پاک فوج نے برطانوی کیمبرین پٹرول2025 میں گولڈ میڈل جیت لیا

راولپنڈی (بیورو رپورٹ) پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ کی بین الاقوامی مشق کیمبرین پٹرول 2025 میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا،آئی ایس پی آر کے مطابق مشق کیمبرین پٹرول3سے13اکتوبر 2025تک ویلز برطانیہ میں ہوئی، ایکسرسائز کیمبرین پٹرول نے 66ویں سال بھی اپنے پیشہ ورانہ معیار کو برقراررکھا،ایکسرسائز کیمبرین پٹرول 2025 میں 36 ممالک کی 137 ٹیموں نے حصہ لیا، پاکستان آرمی ٹیم کی قیادت کیپٹن سعد نے کی، پاکستانی ٹیم نے غیر معمولی کارکردگی کی بنیاد پر میڈل جیتا،پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق گولڈ میڈل حاصل کرنا پوری قوم اور پاک فوج کیلئے قابل فخر لمحہ ہے، پاک فوج اپنی اعلیٰ تعلیم اور پیشہ وارانہ تربیت کے حوالے سے جانی جاتی ہے، پاک فوج نے ملک کا پرچم ہمیشہ بلند رکھا اور آئندہ بھی رکھے گی۔