ساہیوال (بےورو رپورٹ) کمشنر ساہیوال ڈویژن ڈاکٹر آصف طفیل نے ظفر علی سٹیڈیم میں سنتھیٹک ٹریک کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کیپٹن (ر) اسامہ مجید، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن شیخ اشفاق احمد، ڈویژنل سپورٹس آفیسر چوہدری نثار الحق اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر مہر عامر رشید بھی ان کے ہمراہ تھے۔ کمشنر ڈاکٹر آصف طفیل نے ٹریک کا معائنہ کرتے ہوئے اسے جلد از جلد کھیلوں کی سرگرمیوں کیلئے مکمل طور پر فعال کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے کہا کہ جدید سہولیات سے آراستہ یہ سنتھیٹک ٹریک نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت اور انکے پوشیدہ ٹیلنٹ کو نکھارنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ انہوں نے سٹیڈیم کے مین گیٹ پر سکیورٹی انتظامات کو موثر بنانے کیلئے واضح ایس او پیز تیار کرنے کی بھی ہدایت کی تاکہ کھلاڑیوں اور تماشائیوں کو محفوظ ماحول فراہم کیا جا سکے۔ ڈاکٹر آصف طفیل نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ کھیلوں کے میدانوں کو آباد رکھنے اور نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔
کھیلوں کے میدانوں کو آباد کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں :کمشنر ساہیوال



















