مبینہ مقابلہ،طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،سی سی ڈی افسر زخمی
رحیم یار خان،لاہور:(بیورورپورٹ،کرائم رپورٹر)مبینہ مقابلہ،طیفی بٹ اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک،سی سی ڈی افسر زخمی ہوگئے۔
دبئی سے انٹر پول کے ذریعے گرفتار کر کے پاکستان واپس لائے جانے والے خواجہ تعریف گلشن عرف طیفی بٹ کو کراچی سے بذریعہ سڑک لاہور منتقل کیا جا رہا تھا ضلع رحیم یار خان کے علاقے میں ساتھیوں نے حملہ کر کے چھڑا لیا۔
اطلاع ملنے پرسی سی ڈی ٹیم نے 2مشکوک گاڑیوں کوروکا تو ملزموں نے گولیاں برسادیں،فائرنگ کاتبادلہ 25منٹ تک جاری رہا،فائرنگ رکنے پر جائے وقوعہ پر ایک شخص شدید زخمی حالت میں پایا گیا جو ہسپتال لے جاتے ہوئے زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، بعد میں شناخت خواجہ تعریف بٹ عرف طیفی بٹ کے طور پر ہوئی۔



















