پاکستان، ایتھوپیا کاباہمی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان ،ایتھوپیا کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری، زراعت و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کرلیا۔
شہبازشریف سے ایتھوپیا کے پاکستان میں سفیر ڈاکٹر جمال بیکر عبدللہ نے الوداعی ملاقات کی،وزیراعظم نے ایتھوپیا کے سفیر کو عہدے کی مدت کامیابی سے مکمل ہونے پر مبارکباد دی ، پاکستان ،ایتھوپیا کے باہمی تعلقات مضبوط کرنے میں کردار کو سراہا، باہمی تجارتی معاہدے، کراچی اور ادیس ابابا کے درمیان براہ راست پروازوں جیسے سنگ میل عبور کرنے پر خصوصی مبارکباد دی،پاکستان کے ایتھوپیا کےساتھ تجارت، سرمایہ کاری، زراعت و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیاگیا،ایتھوپیا کے سفیر نے عہدے کی مدت کے دوران حکومت ،پاکستانی عوام کی طرف سے ملنے والے تعاون ،دوستانہ ماحول پر اظہار تشکر کیا۔



















