افغان حکومت ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرے،پاکستان


اسلام آباد:(بیورورپورٹ) پاکستان نے افغان حکومت سے کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

ہفتہ وار بریفنگ میںترجمان دفترخارجہ شفقت علی خان نے کہا افغان حکومت کو کالعدم ٹی ٹی پی سمیت دہشتگرد گروپوں کیخلاف کارروائی کرنی چاہیے،سرحد پار سے دہشتگردی کا معاملہ افغان حکومت کےساتھ تواترسے اٹھاتے رہے ہیں،پاکستان،افغانستان کی خود مختاری کا حترام کرتا ہے،زور دیتے ہیں افغان سرزمین پاکستان کیخلاف استعمال نہ ہو۔

شفقت علی خان نے کہا پاکستان گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتا ہے، سابق سینیٹرمشتاق احمد اسرائیلی فوجیوں کی حراست سے آزادہو چکے ،جنگ بندی ڈیل میں قطر، مصر ، سعودی عرب کے انتھک کردار کو سراہتے ہیں،اسحاق ڈار، ایرانی ہم منصب کی فون پربات ہوئی،دوطرفہ تعلقات بڑھانے پرتبادلہ خیال کیا گیا،نائب وزیراعظم نے سعودی ہم منصب سے بھی رابطہ کیا،غزہ کی صورتحال، حماس کے ردعمل، امن عمل پر بات چیت ہوئی،سعودی عرب کابڑا وفد پاکستان پہنچا،،تجارت و سرمایہ کاری،ملکی اقتصادی ترقی کا ایجنڈا بات چیت میں سرفہرست ہے۔