اسلام آباد:(بیورورپورٹ)وزیراعظم نے کیش لیس پاکستان سٹریٹجی کی منظوری دےدی۔
وزیر خزانہ اورنگزیب نے حکومتی حکمت عملی پر تحریری رپورٹ پارلیمنٹ میں پیش کرتے ہوئے کہا رواں مالی سال ڈیجیٹل لین دین کا ہدف 115 ارب ہے،ڈیجیٹل معیشت ویژن کےساتھ 4 بڑے اہداف مقرر کردئیے،ادائیگیاں آسان، محفوظ اور سب کےلئے قابل رسائی بنائی جا رہی ہیں،ڈیجیٹل لین دین کا حجم بڑھا کر 115 ارب کیا جائےگا۔
رپورٹ میں کہا گیا ڈیجیٹل ذرائع سے ترسیلات زر کی 100فیصد وصولی یقینی بنائی جائے گی،راست سسٹم کے ذریعے سرکاری ادائیگیوں ،وصولیوں کو تیزی سے ڈیجیٹل بنایا جا رہا ہے،بینکوں ،ادائیگی اداروں کے ذریعے راست کیو آر کوڈ کے نفاذ کو یقینی بنائینگے۔
وزیراعظم نے کیش لیس پاکستان سٹریٹجی کی منظوری دیدی



















