اسلام آباد: (بیورورپورٹ)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج کو عبوری حکم کے ذریعے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا،سپریم کورٹ نے جسٹس طارق جہانگیری کیس میں تحریری فیصلہ جاری کر دیا،جسٹس امین الدین کا تحریر فیصلہ 5 صفحات پر مشتمل ہے،جسٹس شاہد بلال نے 5 صفحات کا اضافی نوٹ بھی تحریر کیا۔
سپریم کورٹ نے ہائیکورٹ کا عبوری حکم کالعدم قرار دے دیتے ہوئے کہا ہائیکورٹ کے جج کو عبوری حکم سے عدالتی فرائض سے نہیں روکا جا سکتا، ہائی کورٹ پہلے دفتر کے اعتراضات کا فیصلہ کرے، ہائیکورٹ قانون کے مطابق کارروائی آگے بڑھائے۔
تحریری فیصلے میں کہا گیا دوران سماعت درخواست گزار سے بھی عدالتی حکم کے دفاع کا پوچھا گیا، درخواست گزار نے سپریم کورٹ کے ملک اسد کیس کو تفصیل سے پڑھنے کا حوالہ دیا، درخواست گزار نے فیصلہ پڑھنے کے بعد جسٹس جہانگیری کو عدالتی امور سے روکنے کے حکم کا دفاع نہیں کیا،درخواست گزار نے جسٹس جہانگیری سے متعلق معلومات لینے کےلئے ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی، جج سے متعلق معلومات حاصل کرنے سے متعلق درخواست پر سپریم کورٹ کا فیصلہ پہلے ہی موجود ہے۔
جج کو عبوری حکم کے ذریعے فرائض سے نہیں روکا جا سکتا،سپریم کورٹ



















