سیکرٹریز سمیت نیچے کسی کے بس کی بات نہیں، وزیر کو بلانا پڑےگا،جسٹس محسن اختر کیانی
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)جسٹس محسن اختر کیانی نے پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا لگتا ہے سیکرٹریز سمیت نیچے کسی کے بس کی بات نہیں، وزیر کو بلانا پڑے گا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں پٹوار خانوں میں پرائیویٹ افراد کے کام کرنے کےخلاف کیس پرسماعت ہوئی،دوران سماعت سٹیٹ کونسل عبد الرحمن نے اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ کی رپورٹ پیش کی،رپورٹ میں بتایا گیا اسٹبلشمنٹ ڈویژن اور وزارت داخلہ نے پٹواریوں کی 35خالی آسامیاں پر کرنے کی منظوری دےدی ،وزارت خزانہ نے تاحال آسامیاں پر کرنے کی منظوری نہیں دی، اسلام آباد ہائی کورٹ نے ریمارکس دئیے امید ہے وزارت خزانہ و حکومت خالی آسامیوں کو جلدی پر کریں گے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ریمارکس دئیے لگتا ہے پٹواریوں کی پوسٹوں پر خزانہ خالی ہوگیا ، کوئی پر کرنے کو تیار نہیں، کورٹ اسٹبلشمنٹ ڈویژن کے ماتحت نہیں فیڈرل گورنمنٹ خود اپنا کام کرے، فنانس والوں کو بلاوں گا تو وہ کچھ اور کہہ دیں گے،جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دئیے سوائے عوام کے باقی ہر کسی کےلئے کام ہو جاتا ہے،چیف کمشنر، ڈی سی لوگوں کےلئے کام کریں صرف حکومت اور اداروں کےلئے کام نہ کریں، چیف کمشنر و بیوروکریسی لوگوں کو بس گھوماتے ہیں،کیس میں جسٹس محسن نے ریمارکس دئیے اگر کام نہیں کر سکتے تو انکار کر دیں ہم آرڈر کر دیں گے، 7 پٹواری دیگر پرائیویٹ افراد کےساتھ مل کر کام کر رہے ہیں،عدالت نے کیس کی سماعت اگلے ماہ تک ملتوی کر دی۔



















