جعفر ایکسپریس پھر دہشتگردی کا نشانہ،4بوگیاں ڈی ریل،6مسافر زخمی


شکارپور: (نمائندہ مشرق) جعفر ایکسپریس پھر ”را“ایجنٹوں کی دہشتگردی کا نشانہ ،ٹریک پر دھماکہ،4بوگیاں ڈی ریل، 6 مسافر زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق شکار پور کے گاو¿ں سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک پر زور دار دھماکہ ہوا، راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی جعفر ایکسپریس کی 4 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، دھماکے میں بچی سمیت 6 مسافر معمولی زخمی ہوئے ، زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

حکام کے مطابق جعفر ایکسپریس سلطان کوٹ کے قریب ریلوے ٹریک سے گزر رہی تھی زور دار دھماکہ ہوگیا، حادثے کے بعد رینجرز اور پولیس کی نفری موقع پر پہنچی ،دھماکے کے بعد ٹرینوں کی آمدورفت کو عارضی طور پر معطل کردیا گیا ۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار نے ایس ایس پی شکارپور سے تفصیلات طلب کرتے ہوئے کہا فی الفور واقعہ کی تفتیش کا آغاز کریں، ریلوے ٹریک کو نقصان پہنچانےوالے دہشت گردوں کو جلد گرفتارکیا جائے۔

دوسری جانب جعفر ایکسپریس پر حملے کے بعد پولیس و رینجرز نے سرچ آپریشن کے دوران 20 سے زائد مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا۔