لاہور(سپورٹس رپورٹر)سابق کپتان قومی کرکٹ ٹیم شعیب ملک نے اہلیہ ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبروں کو بکواس قراردےدیا۔
شعیب ملک نے کہاازدواجی زندگی بہت اچھی اور خوشگوار گزر رہی ہے، پروفیشنل ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروفیت رہتی ہے لیکن اہلیہ سے علیحدگی کی خبروںمیں کوئی صداقت نہیں، مئی میں پاک بھارت جنگ کے بعد بھارتی میڈیا پاکستانیوں کو بدنام کرنے کےلئے کوئی نہ کوئی سکینڈل اچھالتا رہتا ہے۔
سابق کپتان نے مزید کہا خبروں میں صداقت ہوتی تو ثناجاوید اور میں نے انسٹاگرام پر امریکی ریاست کیلیفورنیامیں تفریحی مقام سانٹا مونیکا کی تصاویر کیوں شیئر کیں؟۔
ثنا جاوید سے علیحدگی کی خبریں بکواس، ازدواجی زندگی خوشگوار گزر رہی ہے،شعیب ملک



















